پاکستانی شیعہ خبریں
شہدادکوٹ میں یزیدیوں کی مومنین کے گھروں اور مدارس پر فائرنگ
قمبر شہدادکوٹ حاجی شفقت ھاڑھو کی شہادت کے بعد یزیدیوں کی جانب سے شہدادکوٹ میں پولیس کی جانب سے کوئی بھی اقتدام نہ اٹھانے کی وجہ سے مومنین نے خود کو مکلمل طور پر غیر محفوظ
سمجھنا شروع کردیا ہے یزیدیوں کی جانب سے شہید حاجی شفقت ھاڑھو کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو مومنین نے اسلحہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد شہداد کوٹ میں یزیدیوں نے مومنین کے گھروں اور دوکانوں پر جدید اسلحہ سے لیس ہوکر فائرنگ کی یزیدیوں نے سول لائین پر بند مومنین کی دوکانوں، مومنین کے آبادی والے محلہ میں گھروں پر فائرنگ کی نیز عبدالغنی سومرو کی دوکان اور گھر پر نصب علم پاک، مدرسہ جامع قائم آل محمد، امام بارگاہ قدم گاھ امام علی عہ، پر بھی فائرنگ کی