سرکی روڈ کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کی فائرنگ،، چار مومنین شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کیمطاق کوئٹہ میں سرکی روڈ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار مومنین سمیت چھ افراد شہید۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے ایک دوکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار مومنین شہید ہوگئے۔
شیعہ مومنین حاجی نبی،محمد طارق،محمد حسن، حیات اللہ جو سرکی روڈ پر دوکان میں بیٹھے تھے کہ اچانک کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے مُسلح دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو اہلسنت بھائیوں سمیت 4مومنین حاجی نبی اور اُن کا بیٹاطارق سمیت محمد حسن،حیات اللہ بھی موقعے ہر ہی شہید ہوگئے۔ چاروں مومنین کے جسد خاکی کو قانونی دستاویزات کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں سے ایک جلوس کی شکل میں چاروں شہید مومنین کے جسد خاکی کو کندھاری امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں تواتر سے مومنین کو شہید کیا جارہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ مئی کے مہینے میں بھی پانچ مومنین کو شہید کردیا گیا تھا۔