پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:سردار سعادت علی ہزارہ کی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ناکام،کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

Sadat-ai-shah yousuf-gilaniکوئٹہ میں گذشتہ طویل عرصے سے جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور گذشتہ روز دو شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد آج کوئٹہ یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما او ر ہزارہ جرگہ کے سربراہ سردار سعادت علی ہزارہ کی وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی جو طویل وقت تک جاری رہنے کے کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ناکامی کا شکار ہو گئی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنما اور ہزارہ جرگہ کے سربراہ سردار سعادت علی ہزارہ کی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ہونے والی ملاقات ناکام ہو گئی ہے جبکہ آج کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایک طویل عرصے سے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنما اور ہزار جرگہ کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات کی ناکامی کے بعد ہزارہ جرگہ اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبر دست احتجاجی دھرنے کی اپیل کی ہے جس پر آج علمدار روڈ نچاری امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی برآمد ہو رہی ہے جو گورنر ہاؤس پہنچ کر احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کر لے گی۔
دوسری جانب زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم اور ہزارہ جرگہ کے سربراہ سردار سعادت علی ہزارہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ناکامی کی وجوہات میں وزیر اعظم کی جانب سے مطالبات کو منظور نہ کرنا ہے۔جس کی بناء پر کوئٹہ یکجہتی کونسل اور ہزارہ جرگہ نے حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملاقات کے دوران سردار سعادت علی ہزارہ نے شیعہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ پر وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے او ر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے سرپرست عناصر جو حکومت میں موجود ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button