گلگت:ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ،ایک شیعہ نوجوان شہید،دو زخمی
گلگت شہر میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگو ی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ نوجوان شہید جبکہ دو شیعہ نوجوان زخمی ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گلگت شہر کے علاقے دومیال میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل کے قریب آج کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ واقعہ ہوٹل کے نزدیک پیش آیا جہاں تینوں شیعہ نوجوان وجاہت علی ولد محمد شاہ،شیر خان ولد رشیداور امتیاز ولد احسان علی زخمی ہو گئے جس کے بعد تینوں زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گلگت کا رہائشی وجاہت علی ولد محمد شاہ شہید ہو گیا جبکہ دوشیعہ زخمی نوجوانوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والا ایک شیعہ نوجوان امتیاز بی بی اے پانچویں سیمسٹر کا طالب علم ہے جو کہ قرا قرم یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے،واقعہ کی وجوہات کا تا حال علم نہیں ہو سکا ہے۔