پاکستانی شیعہ خبریں

مياں برادران اور ملک اسحاق کے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلقات ہیں رحمان ملک

rehman malik rana sanaullahمشیر داخلہ رحمان ملک نے شہباز شریف کو نقب زن اور ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مداری پن چھوڑ دیں / رانا ثناء اللہ: میں ڈگڈگی بجاؤں گا اور رحمان ملک ناچیں گے
مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا شہباز شریف کے نقب زن اور ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مياں برادران اور ملک اسحاق کے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلقات ہیں اور وہ ملک اسحاق، لشکر جھنگوي سپاہ صحابہ اور کالعدم تنظيموں سے تعلق ختم کریں۔

انھوں نے کہا کہ ٹينٹوں ميں بيٹھ کر کام نہيں ہوتے، شہباز شريف ٹينٹ ميں 2، 4 بندر اور ڈگڈگی بھی رکھ ليں۔

ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے رحمن ملک نے کہا ہے: میں ڈگڈگی بجاوں گا، رحمن ملک ناچیں گے
پنجاب کے وزیر ِقانون رانا ثناء اللہ نے رحمان ملک کی مینار پاکستان میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں بندر کا انتظام کرنے کی پیش کش قبول کرلی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ وہ ڈگڈگی بجائیں گے اور رحمان ملک ناچیں گے ۔
رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کو آڑے ہاتھوں لیا ،انہوں نے کہاکہ رحمان ملک پریس کانفرنس کے دوران چباچبا کر بات کررہے تھے وہ بندرکا کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رحمان ملک کے سائز کی گھاگری اورگھنگرو بھی بنوالئے ہیں، وہ کیمپ میں آئیں ،وہ ڈگڈگی بجائیں گے اور رحمان ملک ناچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button