مولانا علی محمدنقوی کو شیعہ علماء کونسل کی صدارت سے برطرف کر دیا گیا،صفدر حسینی نئے صدرنامزد
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کراچی دویژن کے صدر مولانا علی محمد نقوی کو شیعہ علماء کونس کراچی ڈویژن کی صدارت سے برطرف کر دیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا علی محمد نقوی کو شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی صدارت سے برطرف کرتے ہوئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کے سابقہ صدر صفدر حسینی کو شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا نیا صدر نامزد کر دیا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کراچی کے سابقہ صدر علی محمد نقوی اور سیکرٹری جنرل بابر کاظمی کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کے بعد کسی اور عہدے پر نامزد کئے جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے لیے نئے نامزد صدر صفدر حسینی نے چارج سنبھال لیا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کراچی کے نامزد ہونے والے صدر صفدر حسینی نے تحریک جعفریہ کے اراکین سمیت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کے سابقین کو جمع کرنا شروع کر دیا ہے اور شیعہ علماء کونسل کی فعالیت کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبایی جنرل سیکرٹری مولانا ناظر عباس تقوی نے شیعت نیوز سے بات چیت کرتے ہویے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ علی محمد نقوی اور ان کے سیکرٹری جنرل بابر کاظمی کو شیعہ علماء کونسل کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہےاور مزید ان کی فعالیت کے حوالے کسی قسم کی ذمہ داری نہیں دی گیی ہے۔