پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال اور 3 روزہ سوگ

starik۔ کوئٹہ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے میں چودہ افراد کے جاں بحق ہونے کیخلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ چودہ افراد کے جاں بحق ہونے کیخلاف شہر میں ہڑتال کی جا رہی ہے اور سڑکیں ویران پڑی ہیں۔ شہری حلقوں کے نزدیک زائرین کی بسوں پر حملے فرقہ وارانہ تنازعات ابھارنے کی ناپاک کوشش ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے۔ مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واضع رہے کہ ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو ہزار گنجی میں نشانہ بنایا گیا جس میں 40 سے 50 افراد سوار تھے۔ دھماکے کے بعد بس لڑھکتی ہوئی کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سی سی پی او کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ زبیر کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس کی حفاظت پولیس موبائل کر رہی تھی۔

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی آج ہڑتال کر رہی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز زائرین کی بس پر حملے میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سانحے پر اظہار یکجہتی کے لئے آج کوئٹہ بھر میں ہڑتال اور شٹر ڈاوٴن ہے۔

ادھر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بلوچستان امریکہ نواز دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد نہ اسلام کے حامی ہیں اور نہ ہی پاکستان کے دوست ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ دوسری طرف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ بلوچستان کے صدر سردار طارق احمد جعفری نے کوئٹہ شہر اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے راستوں کی نگرانی فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button