سانحہ ہزار گنجی پر ملک بھر میں سوگ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے احتجاجی مظاہرے
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علماکونسل کی جانب سے سانحہ ہزارہ گنجی کے خلاف سہ روزہ سوگ کے اعلان پرپاکستان بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہر ے کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ظلم اور بربریت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ اس احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزیی رہنماوں نے خطاب کیا ۔
مقررین نے اپنے خطابات میں اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں صورتحال جنگل سے بھی بدتر ہو چکی ہے ، کوئی پرسان حال نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس اور ناتوان نظر آتے ہیں ۔ملک کو عملا دہشت گرد چلا رہے ہیں اور حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔ اس وقت پاکستان کی بحرانی صورتحال کی وجہ سے عوام اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہی ہے،کوئی ان کو تحفظ فراہم کرنے والا نہیں جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے اور حکومت ناکام ہو چکی ہے ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، ہر طرف انارکی ہے دہشت گردی نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے اگر حکومت نے سنجیدگی سے اقدامات نہ کئے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نہ توڑا اور جزاسزا کے قانون کو نافذ کر کے قاتلوں کو سزائیں نہ دیں تو پھرعوام اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنے پہ مجبور ہوں گے جس طرح کہ آج پوری دنیا میں ظلم و ناانصافیوں کی شکار عوام اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے اسی طرح پاکستانی عوام بھی اپنے حقوق کے لئے سڑک پر نکل آئی تو حکومتیں بچانا مشکل ہوجائے گا.
آخر میں مقررین نے اس سانحہ کے شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سانحہ میں زخمی ہونے والے مومنین کیلئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔