پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان، سابق ڈپٹی سپیکر قتل کیس، 5 ملزمان کو سزائے موت، 2 کو بری کر دیا گی

Asad Zaidi۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اسد زیدی کو 2009ء میں دہشتگردوں نے شہید کر دیا تھا، جس کے بعد دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے تھے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 کے جج سید محمد فیصل نے سابق ڈپٹی اسپیکر کے کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 5 مجرموں فیضان، بنیامین، فاروق احمد، میر باز اور ارشد امان کو 3 مرتبہ سزائے موت اور فی کس 3 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایک مجرم شکیل احمد کو 3 مرتبہ عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دیگر 2 مجرموں امجد علی اور منصور کو پانچ پانچ سال قید کی سزا اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ 2 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر سید اسد زیدی کو 2 ساتھیوں سمیت 20 اپریل 2009ء کو گلگت کشروٹ کے مقام پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔ سزا پانے والے ملزمان کو فیصلے کے خلاف چیف کورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ فیصلے کے وقت عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button