شیعہ اذان کے خلاف ناصبی ملک اسحاق کی درخواست،فیصلہ ۱۰جولائی کو
شیعہ اذان کے خلاف ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کی درخواست کی سماعت ، فیصلہ ۱۰جولائی کو سنایا جائے گا
رحیم یار خان ضلع کی ایک عدالت کے جج نے آج جمعرات کے روز ملک اسحاق کی شیعہ اذان کے خلاف درخواست کی سماعت منعقد کی ۔ عدالت کی جانب سے اس درخواست پر فیصلہ ۱۰ جولائی کو سنایا جائے گا۔
؎ کالعد م دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی و کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد ناصبی ملک اسحاق نے رحیم یار خان ضلع کے ایک تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ حیدری ٹرسٹ کی مسجد سے دن میں تین مرتبہ شیعہ اذان دی جاتی ہے جس سے اس کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس یزیدی دہشت گرد کو اذان میں مولائے متقیان امیر مومنان حضرت علی ؑکی ولایت و خلافت کی شہادت پر اعتراض ہے۔
پولیس نے اس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا کیونکہ پاکستان کے آئین کے مطابق مسلمانوں کو ان کی مسلمہ فقہ کے تحت اور قرآن و سنت کی ان کی مسلمہ فقہ کی تشریح کے مطابق زندگی گذارنے اور مذہبی رسومات انجام دینے کا حق حاصل ہے۔ بعد ازاں اس نے دھونس و دھاندلی کے ذریعے ناصبی وکلاء کو استعمال کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی حالانکہ کسی عدالت میں یہ مقدمہ سماعت کے قابل نہیں کیونکہ یہ آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔