پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ میں ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ استاد شہید

shiitenews shaheedبلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ استاد شہید ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شیعہ استاد رشید بابر کو شہید کر دیا ۔
شہید ہونے والے شیعہ استاد رشید بابر کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے شہداد کوٹ سے تھا جبکہ وہ اپنی تدریسی ذمہ داریوں کی وجہ سے مستونگ میں تعینات تھے ۔واضح رہے کہ شہید رشید بابر شہداد کوٹ کے مشہور و معروف نوحہ خوان بھی تھے۔
یہ بات انتہائی حیرت انگیز ہے کہ ایک طویل عرصہ سے بلوچستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے حتیٰ کہ ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے مسائل پر از خود نوٹس لینے والے چیف جسٹس آف پاکستان ملک بھر میں اور خصوصاً بلوچستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر کوئی ایکشن لینے سے قاصر نظر آتے ہیں واضح رہے کہ چیف جسٹس کا تعلق بھی صوبہ بلوچستان سے ہی ہے۔
دوسری جانب ملت جعفریہ کی تنظیموں اور عمائدین نے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کے خلاف نوٹس لیا جائے اور ناصبی وہابی دہشت گردوں اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button