پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں کالعدم ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ یاور مہدی شہید

shiitenews shahadat martyred shaheed shiaکراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ میں ملک دشمن جماعت تکفیری ٹولے کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے یاور مہدی نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے یاور مہدی کو کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں گول مارکیٹ کے پاس نشانہ بنایا جبکہ یاور مہدی ناظم آباد 4نمبر کے رہائشی تھے ۔ جن کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نالاتے ہوئے 42 سالہ یاور مہدی ولد حسین علی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 42 سالہ شہید یاور مہدی ولد حسین علی شہید کا تعلق انجمن کاروان حسینی سے بتایا جارہا ہے۔ شہید کو عباسئ شہید اسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ نزد خراسان امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کے ملک بھر میں تکفیری ٹولہ حکومتی سر پرستی میں مومنین کی نسل کشی کر رہا ہے اور نہ صرف یہ کہ حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی شاید یہ ظلم منظور ہے اسی لئے وہ خاموش ہیں ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button