پاکستانی شیعہ خبریں

القدس کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہر ذی شعور انسان پر فرض ہے، علامہ امین شہیدی

ameen shahediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ آزادی القدس کے حوالے سے ملت تشیع کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں آج یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شیعہ ہی اسلام اور عالم اسلام کے حقیقی ترجمان ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آج اگر امام حسین (ع) موجود ہوتے تو ان کا اولین ہدف بھی قبلہ اول کی آزادی ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنون، عہدیداروں اور شیعہ تنظیموں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید مطہری کے بقول بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر اللہ کے رسول (ص) بھی تڑپ رہے ہوں گے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ اسی تڑپ کو محسوس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمان بیدار اور آمادہ ہیں، انہیں صرف ایک دعوت عمل سے آزادی قدس کی ریلی میں شریک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ القدس ریلی کے شایان شان انعقاد کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کی دعوت دیں۔

افطار ڈنر میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری، راولپنڈی اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی کے علاوہ مرکزی اثناء عشری ٹرسٹ اسلام آباد، انجمن جانثاران اہلبیت (ع)، مرکزی ماتمی دستہ اسلام آباد، کاروان عباس، الصادق ٹرسٹ، فلسطین فائوبڈیشن پاکستان اسلام آباد، آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن، آئی او، ماتمی دستہ، خوشبوئے سکینہ، باب الحوائج ٹرسٹ، ماتمی دستہ غلامان بتول، پاک حیدری اسکائوٹس، گلگت بلتستاں یوتھ، یوتھ آف پارا چنار اور ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کے تمام یونٹس کے نمائندگان شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button