پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں یوم القدس ریلی میں شرکت کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے

shuhada_alqudsکراچی میں یوم القدس ریلی میں شرکت کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور اس واقعے کے شہداء کا شمار شہد ئے ا لقدس میں ہوتا ہے شرکائے القدس ریلی پر حملہ میں امریکی و صیہونی ایجنٹ ملوث ہیں ،بم حملہ میں زخمی ہونے والوں کو زبردست خراج تحسین۔۔امریکہ عالمی دہشت گرد ہے ،القدس کی آزادی مسلح جد و جہد کے بغیر نا ممکن ہے۔فلسطین ،فلسطینیوں کا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔شہدائے یوم القدس کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
کراچی( )امریکہ عالمی دہشت گرد ہے ،القدس کی آزادی مسلح جد و جہد کے بغیر نا ممکن ہے۔فلسطین ،فلسطینیوں کا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔شہدائے یوم القدس کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارنے امامیہ اسٹوڈنٹسّ رگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جانیوالی’’ مرکزی آزادی القدس ریلی‘‘ میں تبت سینٹر پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امین شہیدی، ،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، متحدہ علما محاذ کے سر پرست مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر تقوی، ھئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا باقر زیدی اور مجلس ذاکرین امامیہ کے رہنماعلامہ آفتاب حیدر جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی آزادئ القدس ریلی کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی کے خطرات کے باوجود لاکھوں عاشقان بیت المقدس جن میں خواتین،شیر خواربچے،بوڑھے اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ مرکزی آزدئ القدس ریلی میں سول سوسائٹی،مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت طلبہ تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک تھے ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے مرکزی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے بعد کراچی میں جو القدس ریلی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کا براہ راست تعلق امریکہ و اسرائیل سے ہے جو ان ریلیوں میں عوام کی بڑ ی تعداد میں شرکت سے خوفزدہ ہیں،استعمار اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس طرح کے حملے کروا رہا ہے جس کا مقصد خوف کی فضا لوگوں کو شرکت سے باز رکھنا ہے، لیکن اتنی عاشقان بیت المقدس کی بڑی تعداد میں شرکت نے ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک نا سور ہے ، اگر اس سے جان نہ چھڑائی گئی تو یہ پوری دنیا کو تباہ کر دے گا،غاصب صیہونی ریاست کی نابودی کا وقت دور نہیں جب قبلہ اول بیت المقدس پر پرچم اسلام لہرائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے شروع ہونے والے اسلامی بیداری آزادئ بیت المقد س پر ہی منتہج ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے ’’بیشک اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے‘‘ ،ہم نے قرآن کی اس آیت کا مصداق دیکھ لیا ہے، امام خمینی ؒ کی بدولت عالم اسلام آج اپنے اہم ترین مسئلے یعنی بیت المقدس کی آزادی کی طرف پلٹ چکا ہے، شہدائے ا لقدس کوئٹہ اور تحریک آزادی القدس کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلگت در اصل یوم القدس کوسبو تاژ کرنے کی سازش ہے اورکامرہ ائیر بیس پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی امریکی و اسرائیلی گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے میانمر میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کی بھی شدید الفاظ می مذمت کی ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے مرکزی القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود پوری عالم انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ پوری انسانیت کو متحد ہو کر انسانیت کے دشمن غاصب اسرائیل کے خلاف جد وجہد کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے مسلم امہ کا اولین فریضہ ہے کہ انسانیت کے دشمن اورعالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں اور مظلوم اور نہتے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے عملی جد وجہد کریں۔ان کاکہنا تھا کہ امام خمینی ؒ کی عظیم اور بابصیرت شخصیت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس نے انقلاب اسلامی ایران کے بعد سب سے پہلے مسئلہ فلسطین اور فلسطین و القدس کی آزادی کو شرعی فریضہ قرار دے کر ایک عالمی قضیہ کے طور پر متعارف کروایا۔علامہ امین شہیدی کاکہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں بشمول فلسطین ،کشمیر،اور بالخصوص برما میں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے اور اسی طرح پاکستان کو امریکی و صیہونی ایجنٹوں نے دہشت گردی کا مرکز بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
آزادئ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی احمدنورانی کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل مسجد اقصیٰ کو منہدم کرکے وہاں پر ہیکل سلیمانی بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ،قابل مذمت امر یہ ہے کہ ان تمام امور میں بے غیرت مسلم حکمرانامریکہ و اسرائیلی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطہ عرب میں عوام میں اسلامی بیداری ان عرب حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں،اور اب وہ وقت دور
نہیں کہ خدا کے احکام کا مذا ق بنانے والے یہ حکمران اپنے انجام تک پہچیں گے، اور کچھ کا انجام ہم دیکھ چکے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ یوم القدس ایک اسلامی دن ہے جس میں شرکت کرنا ہر مسلمان کے لئے لازم ہے ،ان کاکہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل مسلم امہ کا خون چوس رہے ہیں اور اب وقت آ چکا ہے کہ مسلم امہ بیدار ہو اور اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔
متحدہ علما محاذ کے رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی بنانے کا منصوبہ فی الفور ترک کیا جائے۔ بدنام زمانہ امریکی سفیر کیمرون منٹر کی نقل حرکت مشکوک ہے ۔ کراچی میں دھشت کردی کی لہر اور آج ہونے والا واقعہ بھی ان ہی سامراجی قوتوں کا تحفہ ہے جو پاکستان کو دس سالہ دھشت کردگی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحادی ہونے پر دیا جارہا ہے،انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جس بھی اسلامی حکومت کے سربراہ نے امریکہ کا ساتھ دیا ہے اسے اس شیطان بزرگ نے خود ختم کر وادیا ہے، لہذ ان سے سبق حاصل کرو اور امریکی غلامی چھوڑ کر اللہ کی پناہ میں آجاؤ۔
ھئیت آئمہ مساجد و عمائے امامیہ پاکستان کے رہنما مولانا باقر زید ی نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطین میں بربریت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ہر فورم میں ان کے حق میں آواز بلند کی ہے،انہوں نے مشرق وسطیٰ بالخصو ص اسلامی ممالک کی سربراہی کانفر نس سے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ بحرین اور خطے کے دیگر ممالک میں آنے والے انقلاب کے حل کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرے۔
اس موقع پر مجلس زاکرین امامیہ کے اہم رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کااہم ترین مسئلہ ہے، مسئلہ فلسطین کوآج کے معاشرے میں زندہ رکھنا بھی بہت بڑا جہاد ہے، آج مسئلہ فلسطین عالمی سیاست کا مرکز و محور بنا ہوا ہے اس وقت عالمی سیاست غیر معمولی طور پر متحرک اور سمٹی ہوئی ہے اور اس عالمی سیاست اور مجوزہ عالمی کشمکش کا محور اسلام ہے، لیکن امت مسلمہ اپنے اتحاد سے عالمی استعمار کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔
ریلی کے اختتام پر قراردادیں ۔۔۔۔۔۔ نے پیش کیں جبکہ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button