سانحہ بابو سر و یوم القدس،ملک بھر میں عید الفطر کو یوم سوگ منایا گیا
سانحہ بابو سر گلگت اور یوم القدس کراچی میں شہید ہونے والے شہداء و زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور سانحات میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان نے آج عید الفطر کو ملک بھر میں یوم سوگ کے طور پر منایا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ بابو سر گلگت اور یوم القدس کراچی میں شہید ہونے والے شہداء و زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور سانحات میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان نے آج عید الفطر کو ملک بھر میں یوم سوگ کے طور پر منایا گیا جبکہ عیدین کی نمازوں میں ملت جعفریہ پاکستان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نمازِ عیدین کی۔
واضح رہے کہ عید الفطر سے چند روز وقبل اسلام آباد سے گلگت جانے والی مسافر بسوں کو روک کر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی درندوں نے درجنوں مومنین کو شہید کر دیا تھا جبکہ شہر کراچی میں یوم القدس کے روز القدس کی مرکزی ریلی میں شرکت کے لئے آنے والی ایک بس پر بم حملہ کر کے دو شیعہ نوجوانوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا،تاہم سانحات میں شہید ہونے والے شہداء اور شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کو یوم سوگ منانے کی اپیل کی تھی۔