حکومت جو کہتی ہے اس پر عمل کرے سیکرٹری ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کی وزیر داخلہ سے گفتگو
وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے آج شام گئے مختلف مسالک کے علمائے کرام کو ایک بریفنگ کے لئے دعوت دی گئی جس میں مجلس وحدت کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا فخر عباس علوی نے شرکت کی اس ملاقات میں وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے دارالحکومت کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملت تشیع میں اس وقت سخت قسم کی بے چینی پائی جاتی ہے اور عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے اس وقت بروقت عملی اقدام کیا جانا چاہیے ،وزیرداخلہ نے جوابا کہا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کرنا چاہتے ہیں گلگت بلتستان سڑک کو ہر حال میں محفوظ بنایا جائے گا
وزیرداخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ بابوسر ٹاپ اور کوئٹہ سمیت دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے جس پر سیکرٹری جنرل اسلام آباد مولانا فخر علوی نے کہا کہ آپ ان کو بے نقاب کیوں نہیں کرتے جس کے جواب میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ آپ مجھے کچھ وقت دیں میں جلد ہی انہیں بے نقاب کرونگاواضح رہے کہ اس سے قبل سانحہ کوہستان اور چلاس میں بھی بالکل اسی قسم کے دعوئے کئے گئے تھے جن میں سے کسی پر بھی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ابھی یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ سی ون تھرٹی پروازوں دو پرواز کے بعد منسوخ کیا گیاہے
اسکے علاوہ وزیر داخلہ نے اپنی بریفینگ میں کہا کہ سانحہ بابوسر کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ صرف دہشت گردی ہے ،ہم نے گلگت بلتستان شاہراہ قرارم کو محفوظ بنانے کا تہیہ کرلیاہے آئندہ مسافر گاڑیوں کے ساتھ اسکاٹ دینگے ،وزیر داخلہ نے ایک بین المذاہب کونسل بنانے کی بھی بات کی