پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کو لاہور کی مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

LEJ-Terrorist-Malik-Ishaq:کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کو لاہور کی مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے –تفصیالت کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کو کل لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا –مقدمے کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک اسحاق کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی کے باوجود وہ اندرون و بیرون ملک آزادی سے گھوم رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف قابل اعتراض تقاریر کرنے اور مواد شائع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے لہذا عدالت ان کی ضمانت خارج کرے جبکہ دوسری طرف ملک اسحاق کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملک اسحاق قانون کی پابندی کرنے والے شہری ہیں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام غلط ہے لہذا عدالت انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملک اسحاق کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے ہدایت کی کہ وہ 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔لاہور کی مقامی عدالت نے ایک ایسی حالت میں ملک اسحاق کو رہا کرنےکا حکم دیا ہے کہ وہ سو سے زائد شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوّث رہا ہے اور وہ ایک ایسا مجرم ہے جس نے سولہ سال قبل شیعہ مسلمان شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے خفیہ طور پر لشکر جھنگوی کی بنیاد رکھی ۔ اسی طرح وہ پاکستان میں ایران کے خانۂ فرہنگ کے ڈائریکٹر صادق گنجی کو شہید کرنے کا اصلی عامل اور اس ملک میں دو ایرانی سفارتکاروں کے قتل کا بھی ملزم ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button