پاکستانی شیعہ خبریں

شہید علی رضا تقوی کے قتل کا مقدمہ امریکن قونصل جنرل کے خلاف درج کرنے کے لئے درخواست عدالت میں دائر

Syed-Raza-Taqvi۱۶ ستمبر کو توہین رسالت (ص) کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں امریکن قونصلیٹ کے سامنے امریکن قونصل خانہ اور پولیس کی فائرنگ کی سے شہید ہونے والے شیعہ نوجوان شہید تحفظ ناموس رسالت(ص) شہید سید علی رضا تقوی کے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لئے آج عدالت میں امریکن قونصل جنرل اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملت جعفریہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ تصور حسین ایڈووکیٹ نے ہفتہ کے روز جج طارق شاہنوازکی عدالت میں شہید علی رضا تقوی کے قتل کی ایف آئی آر درج کروانے کے لئے درخواست نمبر 1070/2012 درج کروا دی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امریکن قونصلیٹ کے سامنے امریکی قونصل خانہ کے اندر سے اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ نوجوان شہید تحفظ ناموس رسالت (ص) شہید علی رضا تقوی کے قتل کا مقدمہ امریکن قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین ، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری،ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی ساؤتھ کے خلاف درج کیا جائے اور انہیں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ شہید علی رضا تقوی توہین رسالت (ص) اور اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف نہتے اور پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے امریکن قونصلیٹ گیا تھا جہاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button