پاکستانی شیعہ خبریں

گورنمنٹ آفیسر کو تکفیری وہابی دہشت گردوں نے کوئٹہ میں شہید کردیا

Breakingتکفیری وہابی سعودی نواز دہشت گردوں نے سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے گورنمنٹ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر آف سروے ڈپارٹمنٹ کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سروے ڈپارٹمنٹ اپنے آفس جا رہے تھے کہ سریاب روڈ پر پہلے سے گھات لگائے ناصبی دہشت گردوں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے محمد محسن شدید زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گرد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ایک دم سے شدت آنے کی ایک بڑی وجہ شیعیان پاکستان عاشقان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحریک ناموس رسالت میں کلیدی کردار کو قرار دیا جارہا ہے۔ تحریک ناموس رسالت میں اس وقت تیزی آئی تھی کہ جب شیعیان پاکستان نے کراچی و لاہور میں امریکی قونصلیٹ تک تمام روکاوٹوں کو توڑ کر پہنچنے کے بعد پرچم لبیک یا رسول اللہ نصب کردیا تھا۔ 

انہی امریکی ایجنٹوں تکفیری دہشت گردوں نے تحریک ناموس رسالت اور مسلمانان پاکستان کے عظیم اتحاد کو سبو تاژ کرنے کی کوششیں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۲۱ ستمبر سے شروع کردی تھیں اور اب یہی ایجنٹ معصوم شیعوں کو رسول اکرم سے محبت کی سزا دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button