پاکستانی شیعہ خبریں
ملتان سینٹرل جیل میں حرکت قلب بند ہونے سے مجاہد ملت حسن رضا شمسی وفات پاگئے۔
ملتان سینٹرل جیل میں حرکت قلب بند ہونے سے مجاہد ملت حسن رضا شمسی وفات پاگئے۔ تفصیلات کے مطابق ۱۵ سال سے ملتان جیل میں قید حسن رضا شمسی حرکت قلب بند ہونے سے کل رات وفات پاگئے ہیں۔ حسن رضا شمسی کو ۱۵ سال قبل مسجد الخیر کے جھوٹے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن حسن رضا شمسی کی اپیل کے بعد سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ حسن رضا شمسی چند ماہ بعد رہا ہونے والے تھے لیکن ہارٹ اٹیک میں جانبر نہ ہوسکےاور اپنی رہائی سے قبل ہی وفات پاگئے۔ حسن رضا شمسی سورج میانہ ملتان کے رہائشی تھے اور انکی ایک بیٹی بھی ہے۔