مشرق وسطی
حلب پر دہشت گردوں کا راکٹ حملہ، بیس شہید ساٹھ زخمی
رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح دہشت گرد گروہوں نے ان حملوں میں حلب کے رہائشی علاقوں کو اپنے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان شدید حملوں میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بعض رپورٹوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد اسّی بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حلب شام کا ایک اسٹریٹیجک شہر شمار ہوتا ہے اور یہ گزشتہ دو ہفتوں سے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے مکمل محاصرے میں ہے۔ اس شہر کی مکمل آزادی سے مسلح دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ سکتی ہے۔