مشرق وسطی

بحرینی عوام کے حقوق کی بحالی کی ضرورت پر تاکید

بحرین کی جمعیت الوفاق کے نائب سیکریٹری جنرل حسین الدیہی نے کہا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے، جنھیں بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے جیل میں قید کر رکھا ہے، بحرینی عوام کے حقوق کی بحالی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت اگر شیخ علی سلمان کو ہزار سال بھی قید کی سزا سنائے تو بھی وہ بحرینی عوام کے حقوق سے غافل نہیں رہ سکتے۔ الدیہی نے کہا کہ شیخ علی سلمان، بحرین کے مسائل کے حل کی کلید کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت انھیں رہا کر کے ہی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کی حکومت کی دھونس دھمکیوں کے باوجود جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان بحرینی عوام کے حقوق کے بارے میں اپنے موقف پر قائم ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ علی سلمان کو آزادی بیان کے حق کی حمایت جاری رکھنے کی پرامن کوششوں کے سبب گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو جولائی دو ہزار پندرہ میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کر کے چار سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد عدالت نے ان کی سزا کی مدّت میں مزید نو سال کی توسیع کر دی جبکہ سترہ اکتوبر کو عدالت نے مزید نو سال قید کی سزا کو منسوخ کرتے ہوئے ان کے خلاف دوبارہ کیس چلائے جانے کا حکم سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button