سعودی عرب ، قطر اور ترکی دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی ہیں: شامی حکومت
شامی حکومت نے قطر سعودی عرب اور ترکی کو دہشت گرد گروہوں کا سب سے بڑا حامی قراردیا ہے
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں قطر، سعودی عرب اور ترکی پر دہشت گردگروہوں کی حمایت کرنے کے سبب شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جب حلب میں شامی فوج شاندارکامیابیاں حاصل کررہی ہے، دہشت گردوں کے نمائندوں نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو بچایا جاسکے-
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کو دہشت گردوں کی حمایت کی کوشش قراردیا اور کہا کہ شامی عوام کے خون سے دہشت گرد گروہوں کے نمائندوں کی تجارت، دمشق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نہیں روک سکے گی – شامی مندوب بشار الجعفری نے حلب کے مشرقی علاقےمیں عام شہریوں پر دہشت گردوں کے بے شمار ہولناک مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر مشرقی حلب میں ارسال کی جانے والی امدادی اشیا کو فروخت اور عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں –
انہوں عام شہریوں کی جان کی حفاظت سے متعلق شامی حکومت کی کوششوں اور اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ شامی حکومت خود کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کا پابند سمجھتی ہے – شامی مندوب کا کہنا تھا کہ آج شامی بچے بھی امن و سکوں کے سائے میں اور کسی خوف و خطر کے بغیر اسکول جانا چاہتے ہیں