مشرق وسطی

بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کی عالمی برادری پر تنقید

رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ حسین الدیھی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الدراز علاقے کا محاصرہ جاری رکھنے سے آل خلیفہ حکومت کی بربریت ظاہر ہو جاتی ہے کہا کہ الدراز کے علاقے میں بیس ہزار افراد زندگی گذار رہے ہیں اور بحرین کی سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اس لئے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑے اور اس مسئلے میں دوہرا رویہ اختیار نہ کرے-

شیخ حسن الدیھی نے کہا کہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کے ذریعے الدراز علاقے کا محاصرہ ، علاقے کے طولانی ترین محاصروں میں سے ایک ہے- بحرین کے علماء نے بھی منگل کو ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کے توسط سے الدراز کے علاقے کا محاصرہ جاری رہنے کو ایک منظم جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے آل خلیفہ حکومت کا مقصد عوام کا سکون و چین سلب کرنا اور ان کو ان کے برحق مطالبات سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہے- بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے شیعوں کے خلاف تازہ ترین جارحانہ کاروائی انجام دیتے ہوئے الدراز علاقے میں داخل ہونے والے واحد راستے کو بھی اس علاقے کے باشندوں پر بند کر دیا ہے-

آل خلیفہ کے اس اقدام سے الدراز کے باشندوں کی ہسپتالوں یا طبی مراکز تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے- بحرینی حکومت کے توسط سے جون دو ہزار سولہ میں اس ملک کے ممتاز اور جید عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے ساتھ ہی الدراز کے علاقے میں فوجی اقدامات میں شدت آ گئی ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button