مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت نے بتّیسویں ہفتے بھی بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورسز نے الدراز کے علاقے مین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے جہاں انھوں نے جمعے کی نماز ادا کرنے کے لئے لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا۔

بحرین کی سیکورٹی فورسز نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا خاردار تاروں سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بحرینی عوام نے ان کی رہائش گا کے قریب دھرنا دے رکھا ہے اور انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قیادت میں اپنی تحریک بدستور جاری رکھیں گے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے دھرنا دینے والے بحرینی عوام کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور ان کے خلاف چھّرے والی بندوقیں چلائیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button