مشرق وسطی
مشرقی حلب کے ہزاروں شہری اپنے گھر واپس لوٹ آٗے
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک بارہ ہزار سے زائد افراد، مشرقی حلب لوٹ آئے ہیں اور اپنے گھروں میں آباد ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق شام میں روسی امدادی مرکز اور شامی حکومت کے مرکز برائے قومی آشتی کی جانب سے حلب واپس آنے والوں کو لازمی امداد اور سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔شامی فوج نے دسمبر دو ہزار سولہ میں حلب شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا تھا۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچاس ٹن غذائی اشیا اور دیگرسامان، حلب، دمشق، لاذقیہ اور حما کے علاقوں میں شامی شہریوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔