شیخ عیسیٰ قاسم کی ٹرائل 12 فروری تک ملتوی
رپورٹ کے مطابق، بحرین کی انسداد دہشت گردی کی نام نہاد عدالت نے شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کو 12 فروری تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بحرین کی عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمے کی سماعت میں تاخیر کا مقصد وکلاء اور استغاثہ کو دلائل کی فراہمی کے لئے وقت مہیا کرنا ہے۔
دوسری طرف مجلس علمائے بحرین نے شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع اور عوامی مطالبات کی منظوری کے لئے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بحرینی شہریوں سے ملک بھر میں اتوار کو کفن پوش مظاہروںکی اپیل کی تھی جس پر عوام لبیک کہتے ہوئے گزشتہ رات سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے سامنے ہزاروں کفن پوش افراد نے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔
بحرینی عوام نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عیسٰی قاسم کے بارے میں حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا چاہے اس کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کا دفاع ہم اپنے خون کے آخری قطرے اور مرتے دم تک کریں گے۔