شامی فوج نے تادف کے علاقے میں ساڑھے چھے سو دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا۔
شامی فوج نے تادف کے علاقے میں روسی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھے سو پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے پریس دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ روسی فضائیہ کی مدد سے حلب میں انجام پانے والی شامی فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کے دو ٹینک، چار بکتر بند گاڑیاں، بھاری ہتھیاروں سے لیس اٹھارہ گاڑیاں اور دیگر ہتھار تباہ ہو گئے۔
روس کی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور وہ تادف اور اس کے اطراف کے علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔
دوسری جانب شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حمص کے شمالی مضافات میں امن گذرگاہ کھلنے کے بعد درجنوں شامی پناہ گزین وہاں سے نکل گئے ہیں۔ شامی پناہ گزینوں کے لئے الحولہ کے علاقے میں امن گذرگاہ کے کھول دی گئی ہے جہاں اعلان کیا گیا ہے کہ مسلح افراد ہتھیار ڈال کر قومی آشتی کے عمل میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جاتا ہے۔