مشرق وسطی

مغرب سیاسی عمل کے بجائے دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے، صدر بشار اسد

مشق میں یورپی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی ممالک نے تاحال شام میں سیاسی عمل کی حمایت کے بجائے دہشت گردوں کی پشت پناہی کی ہے۔شام میں ایران کے کردار کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر اسد نے کہا کہ ایران دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں شام کی مدد اور علاقائی و عالمی فورموں پر دمشق کی حمایت کر رہا ہے۔شام کے صدر نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی بھی حکومت یہ نہیں کہتی کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ مذکرات کرے گی لیکن دمشق حکومت کھل کر کہتی ہے کہ خون خرابہ روکنے کے لیے دہشت گردوں سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ شام میں اعتدال پسند مسلح گروہوں کا کوئی وجود نہیں ہے بلکہ تمام مسلح گروہ انتہا پسند ہیں اور یورپی ممالک بدستور دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button