مشرق وسطی
بحرین :آل خلیفہ سیکورٹی فورسز کا جزیرہ سِتره کے رہائشیوں پر حملہ.
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک )آل خلیفہ سیکورٹی فورسز نے آج (منگل 22 مارچ کو) بحرین کے مشرق میں واقع جزیرہ سِتره کے رہائشیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا ہے۔بحرینی عوام 14 فروری 2011ء سے تاحال آل خلیفہ کے مظالم اور متعصب رویے کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔بحرینی عوام آزادی، عدل و انصاف کے قیام اور فوجی حکومت کے خواہاں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام پر تشدد اور متعصب رویہ بعض عربی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی ایماء پر مسلط کیا گیا ہے۔