مشرق وسطی

شیخ علی سلمان نے سرکاری الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا

جیل سے اپنے گھروالوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بحرین کے سیاسی و مذہبی رہنما شیخ علی سلمان نے کہا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول اس وقت سازگار ہوگا جب اس ملک کے ہر شہری کو آزادانہ اور مکمل جمہوری ماحول میں سانس لینے کا موقع ملے گا۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کی سپریم کورٹ نے جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی نو سال کی سزائے قید کو منسوخ کردیا ہے تاہم ان کے خلاف چار سال قید کی سزا برقرار رکھی ہےشیخ علی سلمان کے وکیل نے بھی کہا کہ ان موکل پر لگائے جانے والے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حکومت بحرین نے شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے بعد ان کی جماعت جمیعت وفاق ملی کو تحلیل اور اس کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ بحرین کی ایک نمائشی عدالت نے اتوار کے روز سرکردہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ایران میں نمائند عبداللہ دقاق اور شاہی حکومت کے دو دیگر سیاسی مخالفین کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن انقلابی تحریک جاری ہےاور اس ملک کے عوام، خاندانی آمریت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button