مشرق وسطی

بحرین کی فوجی عدالتوں میں عام شہریوں پر مقدمہ چلائے جانے کی مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  اپنے بیان میں آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت کے اس اقدام سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ بحرینی حکومت کا منصفانہ مقدمے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس درمیان ایمنسٹی انٹرنیشنل کے علاقائی دفتر کے تحقیقاتی شعبے کی سربراہ لین معلوف نے بیروت میں کہا ہے کہ بحرین میں انصاف کے نام پرآئین میں اصلاحات ایک المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کا اقدام اپنے مخالفین کو کچلنے کی غرض فوجی عدالتوں سے استفادہ کرنے کے لئے ہے اور اس کے ذریعے وہ انسانی حقوق کو بھی نظرانداز کررہی ہے۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے پیر کو ملک کے آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق بحرین کی فوجی عدالتوں کو وسیع اختیارات حاصل ہوجائیں گے اور وہ عام شہریوں پر مقدمہ چلاسکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button