شامی فوج کی کارروائی، تیل کے کئی کنویں آزاد
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :فوج نے المدارجہ ، الترکس ، سنیان ، الروز نامی ٹیلوں اور تیل و گیس کے کنؤوں کو دہشت گردوں کے تسلط سے آزاد کرایا۔
کنواں نمبر ایک سو تین ، ایک سو آٹھ ، ایک سو دس اور ایک سو بارہ کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔
کنواں نمبر پانچ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی میں کئی دہشت گر مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل جمعے کو بھی شامی فوج نے شاعر گیس فیلڈ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
دوسری جانب دارالحکومت دمشق کے قریب غوطہ شرقیہ نامی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان تیسرے دن بھی جنگ جاری رہی۔ یہ جھڑپیں جیش الاسلام ، جبھہ النصرہ اور فیلق الرحمن نامی دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہو رہی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جنگ میں ایک سو بیس دہشت گردوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔
دارالحکومت دمشق کے غوطہ شرقی نامی علاقے کے بعض حصوں میں ہونے والی یہ جھڑپیں جمعے کے روز سے شروع ہوئی ہیں کہ جس میں جبھۃ النصرہ کا ایک سرغنہ بھی ہلاک ہوا ہے۔
مقامی افراد نے ان دہشت گرد گروہوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ گروہ بیرونی ممالک کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔