مشرق وسطی
چھ ماہ سے زیر حراست بحرینی شہری سید علوی کو خاندان اوروکیل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) آل خلیفہ حکمرانوں کی جانب سے6ماہ قبل جبری طور پر ا سیر بنائے گئے بحرینی شہری سید علوی حسین کے خاندان اور ان کے وکیل سے ملاقات کی تاحال اجازت نہ مل سکی ۔بحرینی سیکورٹی حکام نے انہیں 2016 سے گرفتار کر رکھا ہے ۔ سیکورٹی حکام نے ملاقات تو درکنار 28فروری کے بعد ٹیلی فون پر بات چیت کروانا بھی گوارا نہیں کیا۔ جس پر سید علوی کے خاندان نے ان کی زندگی کے بارے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طویل عرصہ سے حکام کے زیر حراست سید علوی کے خاندان نے 3مئی2017کو اپنے بیان میں ان کی صحت اور زندگی کے بارے بحرینی وزارت داخلہ کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے ان کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔