مشرق وسطی

شیخ عیسی قاسم کے خلاف جاری ہر حکم باطل اور کسی قانونی اہمیت کا حامل نہیں ہوگا

بحرین کے جید علماء کرام نے ملک کے مایہ ناز عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف سماعت سے پہلے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف عدلیہ کا ہر حکم باطل ہوگا اور کسی قانونی اہمیت کا حامل نہیں ہوگا۔

علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عدلیہ کے حکم کے خلاف احتجاج کریں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت یعنی شیخ عیسیٰ قاسم کی حفاظت کے متعلق بیان شدہ شرعی حکم اپنی جگہ باقی ہے اور دین اور الہی نمائندے کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگانے کیلئے آمادہ ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ خمس کے کیس میں آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف کیس درج کرنا شیعہ قوم کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے نیز ان کی شہریت کو منسوخ کرنا بحرین کے عام شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ نے شیخ عیسیٰ قاسم پر غیر ملکی مفادات کیلئے کام کرنے اور ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی شہریت منسوخ کی تھی۔

بحرینی انقلاب کے معنوی قائد مانے جانے والے شیخ عیسیٰ قاسم 1971 میں بحرین کے قیام کے زمانے سے ہی نجف اشرف سے وطن واپس لوٹ گئے تھے اور بھاری اکثریت سے جیت کر پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button