مشرق وسطی
جنگ کے مشکل حالات ختم ہوچکے ہیں : بشار اسد
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛شام کے صدر نے ہندوستان کے ویون ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک چھے سال سالہ جنگ کے مشکل حالات سے باہر نکل آیا ہے اور گذشتہ مہینوں میں داعش کے مرکز حلب کی آزادی کے بعد یہ گروہ پوری طرح شکست سے دوچار ہوچکا ہے اور صورت حال پوری طرح شامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ اس وقت حالات صحیح سمت میں جا رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ بدترین حالات ختم ہوچکے ہیں مگر یہ کہ مغربی ممالک اور دیگر ممالک، ان کے اتحادی اور ایجنٹ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی مدد کرنا شروع کر دیں۔
شام کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب، قطر، ترکی، امریکہ، فرانس اور برطانیہ اپنے سیاسی اہداف کے لئے دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں کہا کہ اگر ان حمایت کا سلسلہ بند ہو جائے تو دہشت گرد بہت جلد مکمل شکست سے دوچار ہوجائیں گے۔