مشرق وسطی
مصری پارلیمنٹ 2جزائر سعودی عرب کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی.
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری حکومت کے مطابق خلیج عقبہ کے دھانے پر واقع تیران اور صنافیر نامی جزائر ہمیشہ سے سعودی عرب کی ملکیت تھے جن کی حفاظت کی ذمہ داری 1950کے عشرے کی عرب اسرائیل کشیدگی کے دوران مصر کو دی گئی تھی۔ تاہم ناقدین نے دونوں جزائر کی حوالگی کو سعودی عرب کی جانب سے السیسی حکومت کو اربوں ڈالر کی امداد کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔