پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، یاسین نامی شیعہ مومن شہید

shia killingکالعدم ملک دشمن جماعت لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ شہر میں محمد یاسین نامی مومن شہید ہوگئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی ریال خور کالعدم لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے محمد یاسین ولد محمد ابراہیم کو پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن محمد یاسین ولد محد ابراہیم موقعے پر شہید ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے محمد یاسین ولد محد ابراہیم نچاری روڈ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جو مکینیک کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

کوئٹہ شہر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے سب سے زیادہ حساس ترین علاقہ سمجھا جاتا یے۔ گزشتہ ماہ سمتبر میں 14 مومنین کوئٹہ شہر میں کالعدم ملک دشمن تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button