مشرق وسطی

بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی 45 دن سے شیخ عیسی قاسم کے گھرکا محاصرہ

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ;آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا 23مئی2017 میں محاصرہ کیا اور اس وقت سے لیکر اب تک شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی حکومت نے مظاہروں میں شرکت کرنے والے 70 علماء کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت بھی ایک سال سے سلب کررکھی ہے۔ بحرین کی ظالم و جابر حکومت بحرینی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا کرنے نہیں دیتی اور اس کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ بدستورجاری ہے اورعالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی اداروں نے ڈرامائی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button