مشرق وسطی

شامی فوج نے صوبہ حمص میں العلام کی نہایت اہم اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے العلام کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ہی مشرقی حمص میں واقع مکسرالحصان دیہات کے اطراف میں داعش کے حملے کو پسپا کر دیا۔
رپورٹوں کے مطابق ان جھڑپوں میں چالیس سے زیادہ تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر دہشت گرد اپنے ہتھیار اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
شام کی مسلح افواج کے دستوں نے جنوبی شہر حماہ میں تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الزارہ بجلی گھر پر جبہۃ النصرہ کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ان کی ایک تعداد کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button