مشرق وسطی

بحرین میں نئے فیملی قوانین کے خلاف مظاہرہ

دارالحکومت منامہ کے سار نامی مغربی علاقے میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور نئے فیملی قوانین کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
بحرین کے بیشتر علمائے کرام نے اپنے اپنے بیانات میں شاہی حکومت کی نمائشی پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے نئے فیملی قوانین کی مذمت کرتے ہوئے انھیں فقہ جعفریہ کے تشخص اور فقہی احکامات کے منافی قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات اور مذہبی تفریق کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button