مشرق وسطی
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حکومت بحرین پر نکتہ چینی
یمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت سماج کو نابود کرنے کے لیے ہر طریقے سے کام لے رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے رواں سال کے آغاز سے اب تک، پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے کسی بھی طریقہ کار کے استعمال سے گریزاں نہیں کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بحرین کی جیلوں میں ایذارسانی کی آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی حکومت بحرین کی جانب سے مسلسل ذہنی طور پرٹارچر کیا جارہا ہے اور مختلف دھمکیاں دی جاری ہیں۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور بحرین کے عوام مکمل جمہوری حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔