امریکہ، داعش کا حامی اور شام کا دشمن ہے : فیصل مقداد
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے لبنان کے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے دہشتـگردوں کی مدد و حمایت کے لئے شام کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کردیا- شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ بہتر ہے کہ امریکی اپنے پیروں سے شام سے باہر نکل جائیں ورنہ دمشق ان کے ساتھ غاصب دشمن کی طرح پیش آئےگا- فیصل مقداد نے دیرالزور کی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشتگرد، امریکی مدد سے دیرالزور تک پہنچے تھے- شام کے نائب وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دیرالزور ایک اسٹریٹیجک علاقہ ہے کہ جو شام کو عراق سے ملاتا ہے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ شام و عراق رابطے میں رہیں- فیصل مقداد نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران ، حزب اللہ اور روس کی حمایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دمشق،ایران، حزب اللہ اور روس کا قدرداں ہے-