مشرق وسطی

شام کے اینٹی ایئر کرافٹ پر صیہونی حکومت کا حملہ

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کی فضاؤں میں پرواز کررہے اسرائیلی طیارے پر حملے کے بعد شام کے ایک اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ پرحملہ کرکے اسے تباہ کردیا- صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ شام کا یہ اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ دمشق کے قریب تعینات تھا- اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے فضائی حدود سے شام کے صوبہ حماہ کے قریب مصیاف علاقے میں ایک شامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی مارے گئے تھے اور فوجی اڈے کو بھاری نقصان ہوا تھا-

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button