آل خلیفہ کے جیلوں میں 4000 سے زائد سیاسی قیدی
بحرین کی الوفاق پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بحرین کے جیلوں میں 4000 سے زائد بے گناہ شہری قید ہیں۔
الوفاق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار قیدیوں پر بے جا تشدد کرتے ہیں اور ملک کے اکثر زندانوں میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت سارے قیدیوں کی جان خطرے میں ہے۔
الوفاق تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت شہریوں سے سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے، سیکورٹی فورسز کے اہلکار ملک میں جمہوریت کے لئے کام کرنے والے تمام کارکنوں کو بغیر کسی جرم و خطا کے جیلوں میں قید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین خلیج فارس میں ایک جزیرے پر مشتمل شیعہ اکثریتی چھوٹا سا ملک ہے جس میں سعودی اور امریکی حمایت یافتہ آل خیلفہ کی بادشاہت ہے۔
یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ سے اب تک بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اس کے باوجود امریکہ اور سعودی عرب سمیت استعماری طاقتوں نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں آل خلیفہ حکومت کی تعریف کی ہے۔