مشرق وسطی
اربعین حسینی کے لیےافغان زائرین ایران کے راستے کربلا کی جانب گامزن
افغانستان سے 400 افراد پر مشتمل پہلا کارروان حسینی اربعین ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے کے لئے دوغارون بارڈر سے ایران میں داخل ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں واقع شہر تایباد کے کمشنر حسین شرافتی راد کا کہنا ہے کہ دوغارون بارڈر سے کم سے کم 25 ہزار افغان زائرین اربعین حسینی میں شرکت کرنے کے لئے ایران کے راستے سے کربلائے معلی جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے کروڑوں زائرین اربعین اباعبداللہ الحسین(ع) میں شرکت کرنے کے لئے کربلا جاتے ہیں اور نجف سے کربلا تک اربعین مارچ میں شرکت کرتے ہیں۔