مشرق وسطی

شام میں جنگ سے پاک علاقوں کی تعداد میں اضافہ

آستانہ مذاکرات میں شریک شامی دھڑوں نے کشیدگی سے پاک علاقے کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران، روس اور ترکی کی وساطت سے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری امن مذاکرات میں شریک شامی دھڑوں نے کشیدگی سے پاک علاقے کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس سمجھوتے کی رو سے صوبہ ادلب، حلب، حماہ اور لاذقیہ میں چار مختلف علاقوں کو کشیدگی سے پاک قرار دے دیا گیا ہے اور وہاں جنگ بند کردی جائے گی۔
ایران، روس اور ترکی، ان علاقوں میں جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کے ضامن ہوں گے اور صورت حال کے نگرانی کے لیے تنیوں ممالک، کم سے کم بارہ چیک پوسٹیں قائم کریں گے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور آستانہ مذاکرات میں شریک ایران کے نمائندے جابری انصاری نے اسے شام میں قیام امن کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو روز کے پیہم مذاکرات کے بعد فریقین نے ادلب میں کشیدگی کے پاک علاقوں کے قیام کے بارے میں اختلافات حل کرلیے ہیں۔
آستانہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ، اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button