دیرالزور میں داعش کےکاربم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی
گزشتہ روز شام کے صوبے دیرالزور میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کار بم حملے میں 75 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہوگئے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شامی صوبےدیرالزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پناہ گزینوں کے ہجوم سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کار بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ 140 افراد زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 140 افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل شامی ٹی وی پر اعلان کیا گیا تھا کہ صدر بشارالاسد اور ان کی حامی فورسز نے دیرالزور صوبے کو داعش کے قبضے سے چھڑا کر اس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔