مشرق وسطی

بحرین میں گرفتاریاں،عوامی مقاومت اورحکومتی پسپائی میں اضافہ کا سبب

بحرینی شہریوں کی مقاومت اور آل خلیفہ کی پسپائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔آل خلیفہ کی حکومت کو اپنے انتقامی اور ظالمانہ عدالتی فیصلوں ، انقلابی افراد کی شہریت سلب کرنے اور ہزاروں افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے سے سمجھتی ہے کہ اسے اس سے فائدہ پہنچے گا ۔

لیکن داراصل ان اقدامات سے لوگوں کی مقاومت اور حکومت کی پسپائی میں اضافہ ہو گا اور وہ اپنے سیاسی تسلط کو بچانہیں پائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کے انقلابی گروہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بحرینی سیکورٹی کے ہاتھوں قید کیے گئے ذرائع ابلاغ کے افراد سرگرم انقلابی کارکنوں اور علما کے خلاف انتقامی اور ظالمانہ عدالتی فیصلوں کی مذمت کی اور مزید کہا کہ ان قیدیوں کو دردناک اذیتیں دی جارہی ہیں اور ان کے خلاف توہین آمیز برتاو کیا جا رہا ہے ۔

انقلابیوں کے بیان میں آیا ہے : یہ ظالمانہ عدالتی فیصلے آل خلیفہ کی جرائم پیشہ حکومت کے خلاف انقلابی افراد کی طرف سے جہاد اور انقلاب کے سلسلے کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا باعث بنیں گے اور یہ لوگ ہر ممکن طریقے سے اس ظالم حکومت کے خلاف جد و جہد کریں گے ، تا کہ ایک دن قیدیوں کی آزادی ، اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے اور اپنے حق کی واپسی اور نئے سیاسی نظام کے قیام کا نظارہ دیکھ سکیں کہ جس میں قاتل اور جرائم پیشہ آل خلیفہ کی کوئی جگہ نہیں ہو گی ۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بیان 14 فروری کے انقلابی جوانوں کے اتحادکی طرف سے صادر کیا گیا ہے جس پر اس اتحاد کے علاوہ الوفا الاسلامی گروہ ،العمل الاسلامی گروہ جنبش حق ، جنبش احرار البحرین اور جنبش خلاص نے دستخط کیے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button