مشرق وسطی

نیٹو کا افغانستان میں مزید 3 ہزار غیر ملکی فوجی تعینات کرنے کا اعلان

نیٹو کے جنرل سیکرٹری جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیٹو کی جانب سے جمعرات کو افغانستان میں تقریبا 3 ہزار اضافی غیر ملکی فوجی تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

نیٹو عسکری اتحاد سے وابستہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافی فوجی دستے طالبان کے خلاف جنگی کارروائیوں میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ ان کا بنیادی مقصد افغان فورسز کی تربیت اور مشاورت ہو گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ اتحاد نے افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیٹو کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے یہ اعلان برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اہم اجلاس سے ایک روز قبل کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کے مزید 3 ہزار فوجی بھیجے جارہے ہیں جس میں 1500امریکی جب کہ باقی 1500اتحادی ممالک کے اہلکار ہوں گے۔

جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے کہا کہ افغانستان جانے والا نیا فوجی دستہ جنگی آپریشنز یا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں براہ راست حصہ نہیں لے گا بلکہ نئی کمک کا مشن افغان سیکورٹی فورسزکی تربیت اور دیگر امور میں معاونت کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button